نیب نے العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی

14 فروری 2018 (14:12)
نیب نے العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نئے شواہد بھی ضمنی ریفرنس کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نیب دونوں ضمنی ریفرنسز جلد احتساب عدالت میں دائر کرے گا۔