نیتن یاہو پر کرپشن کی فرد جرم عائد کرنے کی سفارش

14 فروری 2018 (12:07)

اسرائیلی پولیس نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے. جبکہ نیتن یاہو نے کہا ہے  کہ اس طرح کے الزامات سے کچھ نہیں ہوگا. وہ بے گناہ ہیں اور اپنی قوم کی خدمت اور رہنمائی جاری رکھیں گے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس نے طویل تحقیقات کے بعد وزیر اعظم نیتن یاہو پر کرپشن کے دو مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔وزیر اعظم پر باقاعدہ الزامات عائد کرنے کا اختیار اٹارنی جنرل کے پاس ہے اور میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کئی ہفتے یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں کہ معاملے کو کس طرح آگے بڑھایا جائے۔دوسری جانب نیتن یاہو جو گزشتہ بارہ برسوں سے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہیں، انہوں نے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بے گناہ ہیں اور وہ قوم کی خدمت اور رہنمائی کرتے رہیں گے۔