زینب قتل کیس: گواہوں کے بیانات قلمبند ، فیصلہ آئندہ چند دنوں میں آنے کا امکان

14 فروری 2018 (12:00)

قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی معصوم زینب کے قاتل کا فیصلہ آئندہ دو سے تین دنوں ہونے کا امکان ہے۔  لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں زینب قتل کیس کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت نمبر ایک کے جج سجاد احمد سماعت  کی ۔گزشتہ روز دس گھنٹے سماعت کے دوران سولہ گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گیے، جن میں زینب کے چچا اور بھائی عثمان بھی شامل تھے، اب تک مجموعی طور پر چھتیس گواہان نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔