زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ واپس لیتے ہوئے کیس سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج سجاد احمد زینب نے قتل کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت ملزم عمران کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا، جن کا کہنا ہے کہ اقرار جرم کے بعد ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ سفاک ملزم کا کیس لڑوں۔خیال رہے کہ سماعت کے پہلے روز فرد جرم عائد ہونے پر ملزم عمران نے اقرار جرم کرلیا تھا تاہم عدالت نے ملزم کے اعترافی بیان کے بعد بھی ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ملزم عمران کے وکیل کی جانب سے دستبرداری کے بعد پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے زینب قتل کیس کے ملزم کو سرکاری وکیل مہیا کردیا اور اب محمد سلطان ملزم عمران کی وکالت کریں گے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024