کوئٹہ:مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 سکیورٹی اہلکار شہید

14 فروری 2018 (11:32)

کوئٹہ کے علاقہ  لانگو آباد میں نامعلوم دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز گاڑی پرفائرنگ سے 4 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے، شہید اہلکار ریلوے ٹریک کی حفاظت پر مامور تھے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ سریاب روڈ پر لانگو آباد کے علاقہ میں نامعلوم افرادنے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں چار ایف سی اہلکار شہید ہو گئے، شہید اہلکاروں کی نعشوں کو ایف سی ہیڈ کوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر آئے اور فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں چاروں اہلکار شہید ہو گئے حملہ آوروں نے کلاشنکوف اور نائن ایم ایم  پستول سے فائرنگ کی۔شہید اہلکاروں میں لانس نائیک اسلم ، بشیر،نائیک سعید اور سپاہی امجد شامل ہیں۔