دی نالج سکول میں ریاضیات، سائنسی مقابلوں کا انعقاد

14 فروری 2018

لاہور (پ ر) لاہور سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت و افادیت سے کون واقف نہیں موجودہ صدی بلاشبہ سائنس او ٹیکنالوجی کی صدی ہے ، سائنس کی اہمیت کو سمجھے اور اس میں مہارت حاصلے کئے بغیر ترقی کا حصول ناممکن ہے لہذا طلبا و طالبات کی فنی و تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنا اور پروان چڑھانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی مریم مراد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں ہونے والے مقابلوں میں قومی سطح پر ریاضیات، آرٹس اور سائنس مقابلوں کا انعقاد کیاگیا ۔ نالج سکول نیٹ ورک سے وابستہ 40 سے زائد شاخوں کے اساتذہ ، سکول پرنسپلز اور طلباو طالبات نے اپنے سائنس اور آرٹس کے شاندار ماڈلز کے ساتھ ان مقابلوں میں بھرپور شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں بہترین 3 آرٹ پروجیکٹ، 3 سائنس پروجیکٹ اور ریاضی کوئز کے 3 بہترین طالب علموں کو بالترتیب اول ، دوم اور سوم انعام اور سند سے نوازا گیا، آخر میں عابد ڈائریکٹر اکیڈمک دی نالج سکول نے تمام شرکاء حاضرین اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔مہمان خصوصی مریم مراد ، ڈائریکٹر دی نالج سکول نیٹ ورک اور ڈاکٹر عبدالحمید وائس چیئرمین دی نالج سکول تھے۔