کشمیر ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا: حلیمہ آفریدی
لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد کی پرنسپل پروفیسرڈاکٹر حلیمہ آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کے بغیر پاکستان کا وجود ممکن نہیں، کشمیرہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا۔ وہ شعبہ سیاسیات کے نظریہ پاکستان اور اقبال کلب کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینارسے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پر طالبات نے خوبصورت کشمیر ی ملبوسات زیب تن کرکے ملی نغمے پیش کیے جبکہ کشمیریوں کیخلاف بھارتی مظالم پر مبنی خصوصی ڈاکیو مینٹری بھی پیش کی گئی۔ جبکہ پروفیسر عشرت افضل نے مسئلہ کشمیر پرخصوصی لیکچر دیا۔ تقریب میں اساتذہ وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔