لودھراں میں ایک بار پھر شیر نے میدان مار لیا: وحید عباسی
لاہور (پ ر) میاں نواز شریف اور ان کی سیاست کے خاتمہ کے دعوے کرنے والوں نے دیکھ لیا کہ پاکستان کے عوام آج بھی اپنے لیڈر سے بے انتہا محبت کرتے ہیں ، لودھراں کے ضمنی الیکشن میں نواز شریف کے متوالوں نے بدزبانی اور دھمکیوں کی سیاست کرنے والے عمران خان کی سیاست کو ایک بار پھر مسترد کردیا، ان خیالات کا اظہار پاٹا کے وائس چیئرمین وحید عباسی نے ایک تقریب کے دوران کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ملک میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، وہ دھرنوں اور احتجاجوں کی سیاست مسترد کر چکے ہیں، 2018 کا الیکشن مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لائے گا، پاکستان عوام آج بھی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔