پاکستانی عوام آج بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں : امجد بٹ، ملک شوکت
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن صدر پی پی 139 امجد نذیر بٹ جنرل کونسلر یوسی 52 وارڈ نمبر 1 ملک شوکت علی نے کہا ہے کہ لودھراں کے الیکشن کی جیت نے ثابت کردیا ہے پاکستان کی عوام آج بھی میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک شوکت نے پی پی 139 کے آفس موہنی روڈ میں عوام کو بار بار اس بات سے آگاہ کیا کہ وزیر خوراک بلال یٰسین کی خدمات کو نہیں بھول سکتے۔ رات دن محنت کرکے ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے ہیں۔