قادیانیوں کے حوالے سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ترمیم خوش آئند ہے: محمد علی قادری
لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کی جنرل کونسل کا اجلاس زیرصدارت صدر مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان مولانا محمد علی قادری ہوا جس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی و کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے اور غیر مسلم کی مکمل نشاندہی کے حوالے سے بارہویں آئینی ترمیم اتفاق رائے منظور کر لی گئی، کو سراہا گیا۔ جمعیت کے جنرل کونسل نے کہا کہ آئین میں ترمیم سے کئی فتنے ختم ہو جائیں گے۔ یہ آزاد کشمیر حکومت نے اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ شُرکائے جنرل کونسل پیر محمد ہارون سیفی، ملک رحمت علی، محمد فیاض صاحب، محمد یونس قادری، محمد یوسف قادری، محمد اویس قادری، محمد شعیب قادری، محمد جنید علی قادری، یاسر امانت اور حافظ حسان ہیں۔