سینیٹ سیکرٹریٹ کے 9 افسران کو پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر ترقی دےدی گئی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ سیکریٹریٹ کے 9 افسران کو پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے پر تر قی دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں شعیب قریشی، چوہدری خالد، محمد شفیق، فرحان غوری، محمود احمد، نزاکت علی، محمد علی، عبدالشفیر اور سکندر خٹک شامل ہیں۔