سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی، 29 ارب 56 کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمعمولی تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس175.28 پوائنٹس کے اضافے سے 43690.36 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں29 ارب56 کروڑ13 لاکھ36 ہزار745 روپے کی تیزی رہی جبکہ تجارتی حجم میں37 کروڑ50لاکھ49 ہزار899 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میںایک کروڑ16 لاکھ32 ہزار640 حصص کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری کے دوسرے روزمنگل کوپی ایس ایکس میںمعمولی تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس175.28 پوائنٹس کے اضافے سے43600کی بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 43690.36پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی103.26پوائنٹس کی تیزی سے 21791.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں87.53 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں71.02 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس280.25 پوائنٹس کے اضافے سے 16916.94 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس50.22پوائنٹس کی تیزی سے19573.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس6.40 پوائنٹس کی کمی سے 21598.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر354 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 157 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،183 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر20 کروڑ36 لاکھ86 ہزار860 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم7 ارب56 کروڑ48 لاکھ20 ہزار65 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل90 کھرب 50 ارب 34 کروڑ98 لاکھ 80 ہزار178 روپے سے بڑھ کر90 کھرب 79 ارب91 کروڑ12 لاکھ16 ہزار923 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 108کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اورایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ4 کروڑ8 لاکھ3 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔