ترکی کی کمپنی حیات کیمیا پاکستان میں 150 ملین کی انویسٹمنٹ کرے گی
لاہور (پ ر) ترکی کی تین بلین ڈالر سالانہ ٹرن اوور والی کمپنی ایف ایم سی جی ’’حیات گروپ‘‘ پاکستان میں مولفکس کے ساتھ اپنے ڈائی پرز کا بزنس متعارف کروا رہا ہے۔ ہائی جین کی مختلف کیٹیگریزپاپیا(Papia)، فیملیا (Familia)جبکہ ٹشوز کی کیٹیگریز میں( ٹوائیلٹ پیپر ، پیپر ٹاور، فیشل ٹشو) شامل ہیں۔حیات کمیا(Kimya) پرامید ہیں کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کی چھٹی ابھرتی ہوئی پاکستان کی مارکیٹ میں بہت طاقت ہے اور کئی دہائیوں سے ترکی کے ساتھ تعلقات بھی بہت مضبوط ہیں۔کمپنی دنیا کی پانچویں بڑی بچوں کے ڈائیپرز بنانے والی کمپنی ہے اس کے ساتھ ساتھ مڈل ایسٹ ، ایسٹرن یورپ اور افریقہ کی بڑی ٹشو بنانے والی کمپنی بھی ہے جو اپنی ہائی کوالٹی بہترین پرفارمنس والی پراڈکٹس کو فروری میں پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروا رہی ہے۔ کمپنی مستقبل میں یہاں 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ملٹی نیشنل کمپنی کا ہیڈ کوارٹر ترکی میں ہے جبکہ دنیا بھر میں اس کی نو سب سڈریز ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔حیات کمیا (Kimya) کے سی ای او مسٹر ایم اے کگلی(M.A. Kigili) کا کہنا ہے کہ پاکستان حیات کیلئے بہت قدر رکھتا ہے، کیونکہ دونوں ملکوں کا تاریخی بردرانہ ساتھ ہے ۔حیات پاکستان کے جنرل منیجر مسٹر ایڈرم ڈومن گلاری (Mr. Erdem Dugmanogullari) کا کہنا تھا کہ بطور حیات پاکستان ہم اپنا بہترین تجربہ ، ہائی کوالٹی ، ہائی ٹیکنالوجی پراڈکٹس یہاں مہیا کریں گے ۔ جس میں ہم پاکستان میں بہترین لوگوں کو ملازمت دیں گے، ایکسپورٹ بزنس کے مواقع زیادہ مہیا کریں گے۔