اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا گانا لیاری از یونائیٹڈ جاری کر دیا گیا
لاہور(آئی این پی) پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا گانا لیاری از یونائیٹڈ جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا گانا لیاری از یونائیٹڈ جاری کر دیا گیا ہے۔ گانے کی وڈیو کے آغاز میں لیاری انڈر گرائونڈ بوائز کا مختصر انٹرویو دکھایا گیا ہے، اس میں بینڈ کے ارکان بتاتے ہیں کہ لیاری کبھی گینگز کے حوالے سے مشہور تھا ، ہم نے کوشش کی کہ اس کو کھیلوں اور موسیقی کی پہچان دینے میں اپنا کردار ادا کریں، لیاری فٹبال گرائونڈ میں لڑکیوں کو فٹبال کی پریکٹس کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔