ریلوے سٹیشن لاہور پر ماڈل اسٹیم انجن کی عرصہ دراز کے بعد صفائی ستھرائی
لاہور (این این آئی) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی خصوصی ہدایت پر ڈویژنل میکنیکل انجینئر عاطف اشفاق نے لاہور ریلوے سٹیشن کے باہر رکھے ہوئے ریلوے کے ماڈل انجن عوام کیلئے قابل دید بنایا۔ یہ انجن پاکستان ریلوے کا تاریخی اضافہ ہیں۔ ڈی ایس ریلوے نے احکامات دیئے ہیں کہ ریل کے اس تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنے کیلئے باقاعدہ طورپر صفائی ستھرائی کروائی گئی ہے اور ڈی ایس ریلوے لائن ڈویژن نے ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر سید محمد اکبر شاہ کو ہدایت دی ہے کہ انجن کے اردگرد خصوصی ایل ای ڈی لائٹس کے ذریعے چراغاں کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔