گھریلو کنکشن پر فیکٹری چلاتے مالک پکڑا گیا جرمانہ کیا جائے گا: ایس ڈی او عمران سرانی
گگومنڈی(نامہ نگار)ایس ڈی او میپکوعظیم آباد سب ڈویژن بوریوالامحمدعمران سرانی نے گگومنڈی میں قائم شہبازملک نامی شخص کی مصالحہ فیکٹری پرچھاپہ مارکر بجلی کامیٹرچیک کیاتووہ گھریلوکنکشن تھااوردوسال سے گھریلوکنکشن کوکمرشل کے طورپراستعمال کرکے ٹیرف کی چوری کی جارہی تھی۔صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ایس ڈی اوعظیم آبادعمران سرانی کاکہناتھاکہ فیکٹری مالک کتناہی بااثرکیوں نہ ہواس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی اورجرمانہ کیاجائے گا۔