ریسکیو1122مظفرگڑھ میں سفارشی اور رشوت دینے والے افراد بھرتی ،متاثرین کا احتجاج
جوآنہ بنگلہ( نمائندہ نوائے وقت)ریسکیو 1122 مظفرگڑھ میں مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں اور این ٹی ایس کی شرط رکھی گئی۔ مظفرگڑھ میں ڈی ایف آر کی 11آسامیوں کے لئے 74امیدواروں نے این ٹی ایس پاس کیا لیکن بھرتی کے وقت ریسکیو1122کے افسران نے میرٹ کو نظرانداز کرتے ھوئیسفارشی اور رشوت دینے والے امیدواروں کو بھرتی کر لیا جبکہ میرٹ پر آنے والوں کو نظرانداز کردیا جس پر متاثرہ امیدواروں نے شدید احتجاج کیا۔میرٹ نمبر3پر آنے والے امیدوار محمد امجد ولدامیر خاں نے بتایا کہ میں نے رول نمبر 67400058کے تحت این ٹی ایس میں 71نمبر لئے اور میرا میرٹ نمبر 3 تھا لیکن مجھے نظر انداز کیا گیا ھے۔دوسرے امیدواروقاراسلم ولد محمد اسلم نے بتایا کہ میں نے رول نمبر52400210کے تحت این ٹی ایس میں 69 نمبر لئے اور میرا میرٹ نمبر4تھا لیکن مجھے سلیکٹ نہیں کیا گیا جبکہ 68،65،63،59،56،54 نمبر لینے والوں کو بھرتی کیا گیا ھے جو کہ میرٹ کا قتل اور ھماریساتھ ظلم وناانصافی ہے ا نہوں نے بتایا کہ ریسکیو1122کا ھیومن ریسورس ڈپٹی ڈائریکٹرفواد مرزا،ریسکیو1122لاھور ٹریننگ اکیڈمی کی سائیکالوجسٹ ڈاکٹر سمیرااور ریسکیو1122مظفرگڑھ کے ڈسٹرکٹ آفیسر نے مل کر ایم پی اے،ایم این اے کے سفارشی اور رشوت لیکر امیدواروں کو بھرتی کیا ھے۔میرٹ پر صرف ایک دو کی بھرتی ھوئی ھے باقی سب سفارشی اور رشوت دیکر بھرتی ھوئے ھیں۔متاثرہ امیدواروں نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ھے۔