سیکرٹری اوورسیز پاکستانی ہاشم پوپلزائی کی کویتی حکام سے ملاقات: ویزوں کا معاملہ اٹھایا‘ تسلی بخش جواب ملا: سفیر دستگیر
کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن) کویت میں بین الاقوامی وزرائے خارجہ کانفرنس میں خواجہ آصف کی عدم آمد پر کویت پاکستانی کاز کو شدید نقصان ہوا ہے۔ حکومت پاکستان نے سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز محمد ہاشم پوپلزائی کو بھیج دیا ہے۔ پوپلزائی نے کویت کی وزارت داخلہ کے سیکرٹری محمود الدوسرء سے ملاقات کی اور کویت میں مقیم پاکستانیوں کے ویزوں کے حصول میں دشواریوں کے متعلق تبادلہ خیال کیا جس پر کویتی سیکرٹری نے فیملی ویزا میں آسانی پیدا کرنے کے متعلق تسلی بخش جواب دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفیر پاکستان غلام دستگیر کی جانب سے پاکستان ہاوس میں ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ شخصیات کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ محمد ہاشم نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل جو لوگ جیل میں مقید ہیں ، حل کے لئے خصوصی ڈیپارٹمنٹ تشکیل دیا جا رہا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ پی آئی اے کویت سے پاکستان کے روٹ کو مستقل بند کرنا چا رہی جس کا پاکستانیوں کو بہت نقصان ہوگا جس پر انہوں نے کہاکہ وہ پی آئی اے کے اعلی حکام سے بات کریں گے تاکہ اس روٹ کو بند نہ کیا جائے۔