نوجوان نے موٹرسائیکل توڑ دی ،شکایت پر والد گھر گھس آیا تشدد بچے سے زیادتی کے من گھڑت الزامات لگا دئیے ،ڈسپنسر محمد عارف
جوآنہ بنگلہ (نمائندہ نوائے وقت)دیہی مرکز صحت رنگ پور کے ڈسپنسر محمد عارف گسورہ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ محمد امجد مرجانہ کھیڑا کے چھوٹے بیٹے نے میرے موٹر سائیکل کے اشارے توڑ دئیے والد محمد امجد کو شکایت کی تو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر امجد خاں نے میرے گھر کا دروازہ توڑ کر مجھے مارا پیٹا اور اس کے رشتہ دار غلام عباس نے مجھے فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔جس پر میں نے پولیس تھانہ رنگ پور کو درخواست تو محمد امجد اورغلام عباس نے بچے کے ساتھ زیادتی کی جھوٹی خبر بھی شائع کرادی۔ بشیر خان،سعید خاں چانڈیہ،میاں عمرحیات گسورہ، تنویرخاں کھیڑا،ملک اصغر تھہیم،فدا حسین بلوچ،رانا صفدر،شکیل خاں،امیر قیصرو دیگر نے کہا کہ الزامات کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔