سائنس دانوں نے بلٹ پروف لکڑی تیار کرلی

14 فروری 2018

لندن (نیٹ نیوز) سائنس دانوں نے ایک ایسی لکڑی تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو عام لکڑی سے 10 گنا زیادہ مضبوط ہے۔ اس اختراع سے فولاد کا کم خرچ اور قدرتی متبادل تلاش کیا جاسکتا ہے۔ اسے ماہرین نے ’’سپرووڈ‘‘ کا نام دیا ہے جس پر ایک خاص کیمیکل لگا کر اسے حرارت دی جاتی ہے۔