چینی انجینئرز نے چار ٹانگوں والا روبوٹ تیار کر لیا
بیجنگ (نیٹ نیوز) چینی انجینئرزکے تیار کردہ روبو ٹ نے تیز رفتا ر ی میں سب کو پیچھے چھوڑدیا ہے جو نہ صرف چھلانگیں لگانے میں ماہر ہے بلکہ رکاوٹیں بھی تیزی سے پار کر لیتا ہے۔ژی جیانگ یونیورسٹی کے انجینئرز کا تیار کردہچا ر ٹانگو ں پرمشتمل یہ رو بو ٹ ایک میٹر لمبا اور0.6میٹر اونچا ہے جس کا وزن 70کلو گرام ہے۔