ایک تصویر ایک کہانی……
اندروں دہلی گیٹ چٹھہ تمباکو سٹور گزشتہ 50 سال سے یہاں پر قائم ہے عمیر سلیم چٹھہ کے مطابق تمباکو اور حقہ فروخت کرنے کا کام باپ دادا سے کر رہے ہیں، سگریٹ نوشی سے کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ ہماری دکان سے حقے اور تمباکو لاہور سے باہر دور دراز سے لوگ خریدنے کے لئے آتے ہیں۔ نعمان حکیم نے معدے اور گیس کے لئے حقہ کو مفید قرار دیا سگریٹ سے کینسر کا خطرہ ہوتا ہے۔ لیکن حقہ پینے والے تقریباً معدے اور گیس کی بیماری سے بچے رہتے ہیں اور پھر تمباکو سگریٹ سے سستا بھی ہے اور پنجاب کا کلچرل بھی اندرون شہر لاہور آج بھی حقہ بنا کر اپنے ڈیروں پر بیٹھ جاتے اور آنے جانے والے وہاں حقہ پینے کے لئے آجاتے ہیں۔ کئی لوگوں نے تو حقہ تازہ کرنے اور آگ جلانے کے لئے باقاعدہ ملازم رکھا ہوا ہے۔(فوٹو:اعجاز لاہوری)