سیشن کورٹ: قتل کا ملزم شواہد نہ ہونے پر بری
لاہور (اپنے نامہ نگارسے) سیشن کورٹ نے قتل کے ملزم صبغت اللہ کو ٹھوس شواہد نہ ہونے پر بری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ملک تنویر اعوان نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ ملزم کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں قتل کا مقدمہ 2011ء میں درج کیاگیا تھا۔ ملزم صبغت اللہ پر دوست کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد نہ ہونے پر بری کر دیا گیا۔