لاہور بورڈ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحان 2018 کی رول نمبر سلپس آن لائن جاری کردی
لاہور(لیڈی رپورٹر)تعلیمی بورڈ لاہور کے زیرِاہتمام سیکنڈری سکول سر ٹیفکیٹ(جماعت دہم) امتحان سالانہ2018ء کی رول نمبر سلپس آن لائن کر دی گئی ہیں۔ امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com سے رول نمبر سلپس حاصل کر سکتے ہیں۔واضح رہے امتحانات کا آغاز یکم مارچ بروز جمعرات سے ہو گا جس کے لیے قائم کردہ 812امتحانی مراکز میں 233458 طالب علموں کی تعداد شامل ہے۔