نظریہ پاکستان سوسائٹی کے زیراہتمام سردار عبدالرب نشتر کی یاد میں تقریب آج ہو گی
ملتان (خبر نگار خصوصی) نظریہ پاکستان سوسائٹی اور نگار وطن اصلاحی کمیٹی ملتان کے زیراہتمام آج تحریک پاکستان کے عظیم رہنما اور محسن ملتان سردار عبدالریب نشتر کے یوم وفات پر آج خصوصی تقریب منعقد ہو گی جس کی صدارت نظریہ پاکستان فورم کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی کریں گے۔ تقریب حسن پروانہ کالونی میں شوکت اﷲ وارثی کی رہائش گاہ پر 4 بجے ہو گی۔