جماعت پنجم کے امتحانات آج ختم ہشتم کے کل سے شروع ہونگے
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) پیک کے زیرا ہتمام 5ویں کا آج آخری پرچہ ہوگا۔ کل سے 8ویں کے امتحان شروع ہوں گے بتایا گیا ہے کہ پیک کے زیراہتمام آج 5ویں کے امتحانات آج ختم ہوجائیں گے آخری روز اسلامیات ناظرہ کا پرچہ ہوگا ، جبکہ کل سے 8ویں کے امتحانات شروع ہو ں گے جس کیلئے ہدایات جاری رکردی گٰئیں ہیں ، ڈسٹرکٹ کنٹرولر امتحانات کو سی ای او نے احکامات جاری کئے ہیں جن اساتذہ نے 5ویں میں ڈیوٹیاں دی ہیں اور ان کی کارکردگی تسلی بخش رہی ان کی ڈیوٹی کو 8ویں کے امتحان میں بھی میں جاری رکھی جائے۔