خواتین یونیورسٹی ملتان میں آج گرین ڈے منایا جائیگا
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)خواتین یونیورسٹی ملتان میں آج گرین ڈے منایا جائے گا بتایا گیا ہے کہ شجرکاری مہم کے سلسلے میں ویمن یونیورسٹی ملتان میں آج گرین ڈے منایا جائے گا جس کا اہتمام پروفیسر قدسیہ خاکوانی نے کیا ہے ، اس تقریب میں تمام طالبات اور اساتذہ شرکت کریں گی ، اور پودے بھی لگائے جائیں گے۔