ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے امیدواروں کی فائلوں کی چیکنگ شروع
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)ایجوکیٹرز بھرتی‘ امیدواروں کی فائلوں کا چیکنگ کا کام شروع کردیا گیا بتایا گیا ہے کہ ایجوکیٹر کی بھرتی کیلئے جن امیدواروں نے کوالیفائی کیا اور ان کانام میرٹ لسٹ میں آگیا ہے ان کی فائلوں کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔لاہور سے آئی دو ٹیمیں آڈٹ کررہی ہیں جس کو تھرڈ پارٹی ویلوٰیڈیشن کا نام دیا جارہا ہے ،آڈٹ آج بھی جاری رہے گا۔