موسیقار روبن گھوش کی دوسری برسی منائی گئی

14 فروری 2018

لاہور( شوبز ڈیسک) موسیقار روبن گھوش کی دوسری برسی منائی گئی۔ روبن گھوش کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا۔ وہ 13 ستمبر 1939 کو عراق میں پیدا ہوئے۔ دوسری جنگ عظیم کا آغاز ہوا تو روبن اہلخانہ کے ہمراہ ہجرت کر کے ڈھاکہ منتقل ہوگئے۔ موسیقی میں گریجوایشن کی اور موسیقی سے وابستہ ہوگئے۔1950 میں روبن گھوش ریڈیو سٹیشن گئے جہاں ان کی ملاقات شبنم سے ہوئی جو بعد میں محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کر لی۔انہوں نے کئی بنگالی اور اردو فلموں کی موسیقی ترتیب دی جن میں تلاش ، پیسہ ، چکوری اور بھیا جیسی کامیاب فلمیں شامل تھیں۔وہ تیرہ فروری 2016ء کو انتقال کر گئے تھے۔