پی ایس ایل تھر: پلے آف میچوں کے ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں پاکستان سپر لیگ فائنل کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت یکم مارچ سے شروع ہوگی جبکہ محدود تعداد میں ٹکٹ ملک بھر میں کورئیر کمپنی کے دفاتر سے بھی فروخت ہوں گے۔ پی سی بی کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قذافی سٹیڈیم، لاہورمیں ہونے والے دونوں پلے آف میچز کے ٹکٹس 15فروری سے آن لائن دستیاب ہوں گے، پی سی بی نے جس کمپنی سے معاہدہ کیا ہے وہ آن لائن ٹکٹ گھر پہنچائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقا د کیا گیا ۔ تقریب میں کپتان سرفراز احمد اور کوچ معین خان سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ۔تقریب میں پہنچنے پر شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا ۔ کھلاڑیوں نے شائقین کے ساتھ مختلف دلچسپ کھیلوںمیں بھی حصہ لیا۔