پشاور زلمی نے نئی کٹ لانچ کر دی
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ چیمپئنز پشاور زلمی نے رنگارنگ تقریب میں نئی کٹ لانچ کر دی۔ پشاور زلمی کے کرکٹرز نے شرکت کی۔ پشاور زلمی کے چیئرمین پشاور جاوید آفریدی , صدر ظہیر عباس , پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی , سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان بھی شریک ہوئے. پشاور زلمی کے ایمبیسڈر مائرہ خان اور حمزہ علی عباسی کے ہمراہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے ریمپ واک کرکے کٹ کی رونمائی کی۔ شوبز اداکارہ ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی پشاور زلمی کے برامڈ ابیمبسیڈر مقرر کیا گیا۔ تقریب کھلے آسمان تلے ہونے کی وجہ سے مہمانوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریار خان تقریب سے چلے گئے۔