اسرائیل میں 60 فیصد فلسطینی بچوں کو تشدد کا سامنا
مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اے پی پی) اسرائیل میں 60 فیصد فلسطینی بچوں کو جسمانی و نفسیاتی تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی جمعیت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں فلسطینی بچوں کو جسمانی و نفسیاتی تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کی جمعیت سمیت متعدد اداروں کی شراکت سے تیار کردہ اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 7 ہزار فلسطینی قیدی بند ہیں جن میں سے 481 مقبوضہ مشرقی بیت المقدس سے ہیں، 57 عورتیں اور 300 بچے شامل ہیں۔