سینٹ امیدواروں کا انتخاب خالد مقبول کرینگے جسے چاہیں گے دستبردار کرا دینگے: کنور نوید

14 فروری 2018

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی بہادرآباد میں قانونی مشاورت ہوئی۔ کنور نوید جمیل کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی ہیں۔ پتنگ کا نشان اور ایم کیو ایم کا نام خالد مقبول صدیقی کو منتقل ہوچکا ہے۔ خالد مقبول صدیقی سینٹ کے امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔ فاورق ستار نے مشورہ نہ دیا تو ہم فیصلوں میں آزاد ہوں گے۔ خالد مقبول صدیقی جسے چاہیں گے وہ سینٹ میں ایم کیو ایم کا امیدوار ہوگا دیگر امیدواروں کو الیکشن کمشن کو خط لکھ کر دستبردار کرلیا جائے گا۔ پہلے ہی فاروق بھائی کو پیشکش کی امیدواروں کو دستبردار کراسکتے ہیں‘ اب بھی فاروق ستار کے پاس پیشکش موجود ہے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...