پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر نے عہدیداروں کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دئے
بہاولپور( بیورورپورٹ)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سابق گورنر پنجاب نے پیپلزپارٹی کے سینئر کارکن ملک محمد بلال سینئر نائب صدر،ملک محمد اسلم چنڑ جنرل سیکرٹری‘ملک سلیم رضا سیکرٹری اطلاعات‘ملک معراج احمد شجرائ‘ملک محمد اقبال فرازاحمد نائب صدور،غلام عباس بلوچ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات,رحمت خان بلوچ فنانس سیکرٹری مقرر کرکے انکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں اور مخدوم سید احمد محمود اور عبدالقادر شاہین ممبر فیڈرل کونسل و منشور کمیٹی نے ہمراہ پیپلزپارٹی ضلع بہاولپور کے صدر شاہ رخ ملک ضلعی جنرل سیکرٹری ارشاد احمد سرویاضلعی سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نامزد عہدیداروں کو نوٹیفکیشن اپنے ہاتھوں سے دئے۔