سرکاری گودام میں لاکھوں بوری گندم خراب ہونے پر وزیراعلیٰ بلوچستان برہم
کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سرکاری گودام میں لاکھوں گندم بوریاں خراب ہونے پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ خوراک اپنی غفلت اور نااہلی کے باعث گندم خراب کر دیتے ہیں۔ عوام کے حقوق پر کسی بھی صورت سودا بازی نہیں ہونے دینگے جو گندم خراب ہوئی ہے اور بار بار مافیا کا نام لیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری خوراک فوری طور پر اس ما فیا کو بے نقاب کریں اور مجھے جلد اس بارے آگاہ کیا جائے۔ سیکرٹری خوراک نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ایک مافیا محکمہ خوراک کو بد نام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہر سال گندم کی بوریاں خراب ہونے لگتی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اوراور مشیر خوراک میر ضیاء اللہ لانگو پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کر دی۔ میر عبدالقدوس بزنجو اجلاس کے دوران سیکرٹری خوراک پر برہم ہو گئے اور کہا ہے کہ محکمہ خوراک کو کیوں بدنام کیا جا رہا ہے۔