مرگی سے بچائو کا عالمی دن آج منایا جائیگا
احمدیار(صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میںمرگی سے بچائو کا دن آج14 فروری بروز بدھ کو منایا جائے گا اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھرمیں محکمہ صحت اور این جی اوز کے زیراہتمام آگاہی واکس اور سیمینار ز انعقاد پذیر ہوں گے جس میں مقررین ڈاکٹرز مرگی سے بچائو کے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہی فراہم کریںگے۔