امتحانی نظام کی شفافیت کو ہر قیمت پر یقین بنایا جائے: کمشنر
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)کمشنر ملتا ن ڈ ویژ ن وچیئر مین تعلیمی بو رڈ ملتا ن بلا ل احمد بٹ نے کہا ہے کہ امتحانی نظا م میں شفافیت کو یقینی بنا نے کیلئے جامع اور عملی اقدامات کئے جا ئیں ۔کسی بھی دبا ئو میں آ ئے بغیر صرف مناسب سکو لو ں کو امتحا نی سنٹر زبنا یا جا ئے ۔امید وا رو ں کو دوران امتحا ن تما م سہو لیا ت مہیا کی جا ئیں اورسپروائزری سٹا ف کی مکمل ٹر یننگ کر ائی جا ئے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے میٹر ک امتحانات کے انتظا ما ت با رے جا ئز ہ اجلاس کی صدا ر ت کر تے ہوئے کیا ۔چیئر مین تعلیمی بو رڈ بلا ل احمد بٹ نے کہا کہ شفا ف امتحا نی نظا م کسی بھی ملک کی تر قی کی بنیا د ہو تا ہے ۔اگر امتحانی نظام میں شفا فیت نہ ہو گی تو معا شرہ میں ہر شخص ما یو سی کا شکا ر ہوگا ۔اس موقع پر کنٹرو لر امتحانا ت ظفر اقبا ل نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ امسال میٹر ک کے امتحا ن کیلئے 351 سنٹرز بنائے گئے ہیں ۔جس میں تقریبا 2000 سے زائد سٹاف بھی مقرر کر دیا گیا ہے ۔ڈو یژ ن بھر میں مختلف مقا ما ت پر امتحا نی عملہ کی تر بیت کا سلسلہ بھی شروع کیا جا چکا ہے جبکہ پر چو ں کی مارکنگ کیلئے بھی سنٹر زمتعین کر دیے گئے ہیں ۔کنٹرولر امتحا نا ت ملتا ن بو رڈ نے بتا یا کہ تما م امتحا نی مراکزمیں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جبکہ پولیس اسٹیشن کے قر یب تر سکو لو ں کو امتحا نی مر اکز بنایا گیا ہے تا کہ لاء اینڈا ٓ رڈر کی صو ر تحا ل کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہو ں نے بتا یا کہ امید وارو ں کو امتحا نی سنٹرز الا ٹ کر دئیے گئے ہیں اور کسی بھی دبا ئو پر امتحا نی سنٹر تبد یل نہیں کیا جائے گا جبکہ 15 فر ور ی تک تما م امید وارو ں کی رولنمبر سلپ آ ن لا ئن مہیا کرد ی جا ئیں گی نہ ملنے پرامید وار بو رڈ انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔اس موقع پر سیکر ٹر ی بو رڈ کستورا جی شاد ودیگر افسران بھی موجود تھے ۔