سینئر وکلاء کا انتقال‘ ملتان میں ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار کی ہڑتال‘ عدالتوں میں پیش نہ ہوئے
ملتان (سپیشل رپورٹر) سینئروکلاء کے انتقال پر ملتان میں وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔ گزشتہ روزسابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خادم ندیم ملک انتقال کرگئے۔مرحوم کے تینوں بیٹے عامرندیم ملک‘ زاہدندیم ملک اورکاشف ندیم ملک بھی وکالت کے شعبے سے منسلک ہیں۔ مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ روزان کی رہائش گاہ پل واصل پر ادا کی گئی جس میں وکلائ‘لاء افسران اوردیگر سماجی طبقوں سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیرتعدادنے شرکت کی۔مرحوم کی روح کوایصال ثواب کے لئے قل خوانی 15 فروری کوان کی رہائش گاہ پر ایک بجے دن منعقد ہوگی جبکہ دعا3 بجے کرائی جائیگی۔اسی طرح بارکے سینئرممبراخترنازقریشی بھی انتقال کرگئے مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ روزمتی تل روڈ پر اداکی گئی جس میں بھی وکلاء کی کثیرتعدادنے شرکت کی ہے۔دریں سابق صدرسپریم کورٹ بارعاصمہ جہانگیر اوربارکے سینئرممبران کے انتقال پر گزشتہ روزہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے ارجنٹ مقدمات کی سماعت کے بعدجبکہ ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے مکمل طورپر ہڑتال کی گئی ہے۔