مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم فاروق ستار کے درمیان رابطہ قائم‘پرویز رشید کی فاروق ستار سے گفتگو‘ سعدرفیق کراچی جا رہے ہیں: ذرائع
کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی کی بدلتی ہوئی صورتحال میں مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم (فاروق ستار) کے درمیان نئے رابطے قائم ہوگئے۔ ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار اور پرویز رشید کے درمیان تبادلہ خیال ہوا ہے جبکہ وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق جلد کراچی آرہے ہیں۔ کراچی میں وہ مسلم لیگ ن ( )کے رہنمائوں سے صلاح و مشورے کرینگے۔ واضح رہے مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان حلیف جماعتیں ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے کراچی کیلئے 25 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان بھی کیا تھا۔