ویلنٹائن ڈے چودھری ۔۔۔۔عبدالخالق

14 فروری 2018
ویلنٹائن ڈے چودھری ۔۔۔۔عبدالخالق

کیسے کریں گوارہ یہ رسم ہے فسردہ 

بیہودگی پھیلائے کر دے ضمیر مردہ
یہ لال لال کلیاں رنگین یہ غبارے
خود ہی تو نہ جلائو جہنمی انگارے
گمراہ نہیں ہونا دنیا کے مسلمانو
انگریز کی یہ چالیس پہچانو اور جانو
جس رسم کیلئے تم رہتے ہو کمربستہ
مسلم کا نہیں شیوہ بے غیرتی کا رستہ
دشمن تمہارا تم کو بس ورغلانا چاہے
بربادی کی ڈگر پر تم کو چلانا چاہے
یہ شرکا معاملہ ہے دامن ذرا بچانا
یہ دعوتِ گناہ ہے دیکھو الجھ نہ جانا
اسلام ہم کو ایسے ہر کام سے بچائے
بہتر یہی ہے بندہ اللہ سے لو لگائے
کیسے کریں گوارہ یہ رسم ہے فسردہ
بیہودگی پھیلائے کر د ے ضمیر مردہ

ویلنٹائن سپیشل

70'sکاایک گانا یاد آرہا ہے راجیش کھنہ اور ممتاز پر شائد فلمایا ہوا ہے۔۔۔ ...