اسے کیا کہئے؟

14 فروری 2018
اسے کیا کہئے؟

لندن کے چڑیا گھر میں موجود اوکاپی (Okapi… زرافے کی نسل، مگر چھوٹا) نے بچے کو جنم دیا تو قدرت کا یہ حسین شاہکار کئی روز تک بے نام رہا۔ انتظامیہ کو ایک روز سوجھی کہ کیوں نہ اس کا نام شہزادہ ہیری کی منگیتر میگھان مارکل کے نام پر میگھان رکھ دیا جائے جو شاہی جوڑے کیلئے اعزاز کی بات ہو گی… اور ایک تقریب میں بے بی اوکاپی کو یہ نام دیدیا گیا۔ یہ پڑھ کر مجھے اپنے گائوں کا چودھری بگا یاد آ گیا جس کی ننھی بیٹی کی آنکھیں سبز اور پورے گائوں کی آنکھ کا تارا تھی۔ ہمسائے اچھّو موچی کی بھینس شیردار ہوئی تو کٹی کی آنکھوں کا رنگ بھی سبز تھا۔ قسمت خراب کہ ایک روز چودھری سے کہہ بیٹھا کہ کٹی کی آنکھیں بالکل ننھی جیسی ہیں جس پر چودھری آگ بگولہ ہو گیا تھا… اوئے تم نے میری شہزادی کو جناور کے ساتھ ملا دیا ہے۔