سائبر سکیورٹی نیا چیلنج‘ ابھرتا خطرہ‘ جوہری طاقت ہماری دفاعی ضرورت ہے: ناصر جنجوعہ
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے صدر ٹرمپ کے آنے کے بعد امریکہ جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنا چاہتا ہے، ہماری جوہری طاقت دفاعی ضرورت ہے۔ سائبر سکیورٹی خطے میں ایک ابھرتا ہوا خطرہ ہے، ترقی پذیر ممالک خصوصاً پاکستان کو خطے میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ سائبر سکیورٹی ہم سب کیلئے نیا چیلنج ہے۔ بڑھتے ہوئے سائبر حملے کے تدارک کیلئے حکمت عملی ضروری ہے، حکومت اور عوام کو سائبر سکیورٹی کی آگاہی دینا ضروری ہے، سائبر سکیورٹی کی آگاہی کو اولین ترجیح دینا ہوگی۔