پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پٹیل اور فن کی خدمات حاصل کر لیں
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے سمیت پٹیل اور اسٹیون فن کی خدمات حاصل کر لیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے سری لنکن آل راونڈر اسیلا گونا رتنے کی عدم دستیابی پر انگلش آل راونڈر سمیت پٹیل کی خدمات حاصل کر لیں۔ سری لنکن کھلاڑی اسیلا گونا رتنے اپنی قومی مصروفیات کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن نہیں کر سکیں گے۔دوسری جانب انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کی کاونٹی مصروفیات کے باعث فرنچائز نے پورے ٹورنامنٹ میں سٹیون فن کی خدمات سے فائدہ اٹھائے گی۔