بھارت نے پروٹیز کیخلاف 5واں ون ڈے اور سیریز جیت لی
ملتان (سپورٹس ڈیسک) بھارت نے روہت شرما کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو 5ویں ون ڈے میں 73رنز سے شکست دے کر 6میچوں کی سیریز میں 1-4 سے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ سینٹ جارج پورٹ الزبتھ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے مقررہ 50اووروں میں 7وکٹوں پر 274 سکور بنایا۔ روہت شرما نے 126گیندوں پر 11چوکوں 4چھکوں کی مدد سے 115رنز بنائے۔ کوہلی 36پر رن آئوٹ ہو گئے۔ شیکھردھون 34‘ شیریاس آئر نے 30سکور کیا۔ جنوبی افریقہ کے نگیڈی4 اور ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں میزبان ٹیم 42.2 اووروں میں 201پر ہمت ہار گئی۔ ہاشم آملہ71 پر رن آئوٹ ہوئے۔ ہیزچ کلاسین29‘ ڈیوڈملر 36 اور مارکرم32رنز بنا سکے۔ بھارت کے کلدیپ یادیو4‘ چاہل اور ہردیک پانڈیا2,2 بمرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ روہت شرما کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔