بیرون ملک سرمایہ کاری، بینک اکائونٹس رکھنے والوں کیلئے مجوزہ ایمنسٹی سکیم پر عملدرآمد روک دیا گیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بیرون ملک سرمایہ کاری بینک اکائونٹ رکھنے والوں کیلئے مجوزہ ایمنسٹی سکیم پر عملدرآمد روک دیا گیا۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایمنسٹی سکیم پر عملدرآمد سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کی وجہ سے روکا گیا۔