سیاستدانوں‘ میڈیا‘ بیوروکریسی‘ جرنیلوں سمیت کسی کا ریکارڈ اچھا نہیں: غلام احمد بلور
اسلام آباد ( آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمدبلور نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی اقدار کے حوالے سے سیاستدانوں ، میڈیا ، بیوروکریسی ، جرنیلوں سمیت کسی کا ریکارڈ اچھا نہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آمروں نے آئین کو پس پشت ڈال کر ملک کا حلیہ بگاڑ دیا ۔ لیکن عاصمہ جہانگیر نے ملک میں جمہوریت کے حوالے سے ہر آمر کے ساتھ ٹکر لی۔ وہ پوری دنیا میں انسانی حقوق کے حوالے سے توانا آواز تھیں ۔ وہ بہادر خاتون تھیں ۔ کئی غریب خواتین کا انہوں نے کیس مفت لڑا۔ان کی خدمات یاد رہیں گی ۔