بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں سینٹ انتخابی عمل کو صاف شفاف بنانے کے معاملہ پر غور تمام جماعتوں نے تجاویز کی حمایت کر دی
اسلام آباد (صباح نیوز) سینٹ انتخابات کے عمل کو صاف شفاف بنانے کا معاملہ سینٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں اٹھ گیا تمام جماعتوں نے انتخابی شفافیت کی تجاویز کی حمایت کر دی۔ یہ تجاویز امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی طرف سے پیش کی گئی محرک کو مارچ میں اس حوالے سے سینٹ میں بحث کا مشورہ دے دیا گیا ہے سینٹ ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا تھا قائد ایوان راجہ ظفر الحق سمیت حکومت اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شریک تھے ذرائع کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ انتخابات کے عمل کو صاف شفاف بنانے کے حوالے سے تجاویز دیں۔