تیسرا ون ڈے : افغانستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
ملتان (سپورٹس ڈیسک) افغانستان نے تیسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کرلی ہے ۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم رشید خان اور مجیب الرحمن کی شاندار بائولنگ کی بدولت 34.3 اووروں میں 154 پر ڈھیر ہو گئی ۔ کریک اروائن 39 اور سکندر رضا نے 38 رنز بنائے ۔ افغانستان کے رشید خان 5 اور مجیب الرحمن نے 3 وکٹ لئے ۔ دولت زدران اور گلبدین نائب ایک ایک شکار کر پائے ۔ جواب میں افغانستان نے ہدف 135 گیندیں قبل 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ ناصر جمال نے 51 سکور کیا ۔ محمد نبی 18 پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ رشید خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔