آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ‘نمیبیا نے کینیا کو ہرا کر اپ سیٹ کر دیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو میں نمیبیا نے کینیا کو 8وکٹوں سے ہرا کر اپ سیٹ کر دیا کینیا کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 30.1 اووروں میں 110 پر ڈھیر ہو گئی۔ دھیرن گونڈاریا نے 60 سکور کیا۔ نمیبیا کے برنارڈ شولز 4 اور پیٹرس برجر نے 3 وکٹ لئے نمیبیا نے ہدف 16 اووروں میں دو وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ برنارڈ شولز پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔