کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ نمائشی میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان
ملتان (سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ آل سٹارز میچ کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔نمائشی میچ 15 فروری کو شام ساڑھے 5 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں سابق قومی کپتان معین خان، اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ندیم عمر، سابق قومی آل راؤنڈر عبدالرزاق، اسد شفیق، انور علی، رمیز راجہ جونیئر، عمر امین، محمد جنید، محمد اعظم خان، فراز احمد خان، نبیل ہاشمی، وقار علی سید اور حسن عمر شامل ہیں۔